Sunday January 19, 2025

نہتے مظاہرین کی مار پیٹ اور ان کی گرفتاری قابل مذمت اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،اقوام متحدہ

مقبوضہ بیت المقدس: اقوام متحدہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام پر آباد فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی اسرائیلی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ قابض ریاست کی طرف سے الشیخ جراح میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا استعمال، نہتے مظاہرین کی مار پیٹ اور ان کی گرفتاری قابل مذمت اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ القدس اب بھی مقبوضہ فلسطینی اراضی کا حصہ ہے۔ اسرائیل کی طرف سے فلسطینی اراضی میں قانونی اورانتظامی سرگرمیاں باطل اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

خیال رہے کہ فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہرمیں گذشتہ دو روز کے دوران اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کو نکال باہر کرنے کی کوشش کے دوران درجنوں فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔ القدس میدان جنگ میں تبدیل ہوچکا ہے۔ فلسطینی شہریوں نے الشیخ جراح کو خالی کرنیسے انکار کرتے ہوئے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جب کہ قابض فوج نے فلسطینیوں کو طاقت کے ذریعے وہاں سے بے دخل کرنے سازشیں شروع کررکھی ہیں۔الشیخ جراح میں 12 فلسطینی خاندانوں کو اپنے مکانات خالی کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

FOLLOW US