ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان فلاحی کاموں میں ہمیشہ آگے آگے رہتے ہیں۔ ان کی انسانی ہمدردی کی مثالیں اکثر و بیشتر سامنے آتی رہتی ہیں۔ اب سعودی ولی عہد نے ایک بار پھر درجنوں فلاحی اداروں کے لیے اپنی جیب سے کروڑوں ریال کی رقم عطیہ کردی ہے۔ ۔ العربیہ نیوز کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے فلاحی اداروں کو اپنی جیب سے ایک کروڑ ریال کی رقم عطیہ کرنے کے احکامات دیے ہیں۔ ولی عہد کے احکامات کے مطابق مملکت کے اندر فلاحی خدمات انجام دینے والے 29 اداروں اور تنظیموں کو 87 ملین ریال کی رقم عطیہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ 150 قیدیوں کی رہائی کے لیے 13 ملین ریال کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔سعودی ولی عہد کی طرف سے عطیہ کی گئی رقم ‘سند محمد بن سلمان پروگرام’ کے ذریعے ادا کی جائے گی۔
عطیے کی رقم 8 اہم سماجی شعبوں میں?صرف کی جائے گی جن میں خواتین کی بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیمیں، معذوروں کی کفالت کرنے والے ادارے، کینسر کے مریضوں کے علاج اور ان کی بحالی میں سرگرم تنظیمیں، مطلقہ اور بیوہ خواتین کی بہبود، یتیموں کی بہبود، صحت،سنڈروم چیئرٹی، بزرگ شہریوں کی کفالت جیسی تنظیمیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سعودی ولی عہد کی طرف سے ذاتی طور پر ایک کروڑ ریال میں سے 150 ایسے قیدیوں کی رہائی کے لیے 13 ملین ریال کی رقم مختص کی گئی ہے جو جرمانوں کی عدم ادائی کی وجہ سے قید ہیں تاہم فوج داری کیسز کے تحت قید مجرموں کے لیے یہ رقم صرف نہیں کی جاسکے گی۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے ایک کروڑ ریال کی رقم عطیہ کرنے سے ان کے انسانی بہبود کے جذبے اور غیر منافع بحش اداروں کی مدد کی مساعی کی عکاسی ہوتی ہے۔واضح رہے کہ ولی عہد کی طرف سے گذشتہ چار سال سے سالانہ ایک کروڑ ریال کی رقم عطیہ کی جاتی ہے جن سے یتیموں، بیواؤں، معذوروں، کینسر کے مریضوں، بزرگوں، نوجوانوں کی شادیوں اور ضرورت مند خاندانوں کے ایک لاکھ 20 ہزار افراد مستفید ہوتے ہیں۔