Friday January 24, 2025

بل گیٹس اور اہلیہ کا 27 سالہ رفاقت ختم کرنے کا فیصلہ

نیویارک: بل گیٹس اور اہلیہ کا 27 سالہ رفاقت ختم کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق کئی مرتبہ دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز حاصل کرنے والے، اور دنیا کی سب سے بڑی آئی ٹی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملنڈا گیٹس نے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری مشترکہ پیغام میں بل گیٹس اور ان کی اہلیہ نے بتایا کہ انہوں نے طویل غور و فکر کے بعد اپنی شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بل گیٹس اور ملنڈا نے لکھا کہ گزشتہ 27 برس کے دوران ہم نے اپنے 3 بچوں کی پرورش کی اور ایک ایسے ادارے کی بنیاد بھی رکھی جو دنیا بھر کے لوگوں کو بہتر اور صحت مند زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

ہم آئندہ بھی اس مقصد کیلئے ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے، مگر ہماری رائے میں ہم دونوں اب شادی کے رشتے میں مزید بندھے نہیں رہ سکتے۔ پیغام کے آخر میں بل گیٹس اور ملنڈا نے درخواست کی کہ ان کے خاندان کو نئی زندگی کیلئے وقت اور پرائیوسی درکار ہے، جس کا احترام کیا جائے۔

FOLLOW US