Tuesday May 7, 2024

کورونا وباء : بھارت میں غیرملکی سفارتکار ہلاک، کئی ممالک نے سفارتی عملہ نکالنا شروع کردیا

نئی دہلی : عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث بھارت میں ایک اور غیرملکی سفارتکار ہلاک ہوگیا ، جب کہ کئی ممالک نے اپنے سفارتی عملے کو بھارت سے نکالنا شروع کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا سے تنزانیہ کے سفارت کار چل بسے ، نئی دہلی کے ہسپتال میں زیر علاج تنزایہ کے ڈیفنس ایڈوائزر کرنل ڈاکٹر موسیس 28 اپریل کو کورونا وائرس سے انتقال کرگئے ، پہلی بار کورونا سے کسی غیر ملکی سفارت کار کی موت واقع ہوئی ہے ، جب کہ نیوزی لینڈ اور فلپائن کے ہائی کمشنز بھی آکسیجن کی مدد طلب کرچکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کورونا وباء اور مودی سرکار کی ناہلی کے باعث پیدا ہونے والی تباہ کن صورتحال کے پیش نظر تھائی لینڈ سمیت کئی دیگر ممالک نے بھی اپنے سفارتی عملے کو بھارت سے نکالنا شروع کردیا ہے

جب کہ دیگر ممالک نے اپنے سفارت کاروں کے لیے سخت ایس اوپیز کا تعین کیا ہے جس پر سختی سے عمل کرایا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث بھارت میں تعینات امریکی سفارتی عملے کے 2 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 100 سے زائد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ، غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں تعینات امریکی سفارتی عملے میں بڑے پیمانے پر کورونا وائرس پھیلنے کا واقعہ پیش آیا ہے ، جس کے باعث حالیہ دنوں میں امریکی سفارتی عملے میں ملازمت کرنے والے 2 مقامی افراد کی موت بھی واقع ہوچکی ہے جب کہ سفاتی عملے کے 100 سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بھارت میں امریکی سفارتی عملے کی موت کہاں واقعے ہوئی اور کس جگہ سفارتی عملے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جب کہ اس وقت امریکہ مختلف بھارتی شہروں میں مجموعی طور پر پانچ قونصل خانے اور دارالحکومت نئی دہلی میں ایک سفارت خانہ چلا رہا ہے ۔ رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ہندوستان میں امریکی اہلکاروں ، ان کے خاندان کے افراد اور مقامی طور پر ملازمت والے عملے کو صرف گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران ہی کورونا ویکسین لگائی گئی ، حالاں کہ بھارت میں پچھلے چھ ہفتوں کے اندر کورونا کیسز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے ، یہاں تک اس عرصہ کے دوران بائیڈن انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے بھارت کے 2 دورے بھی کیے۔

FOLLOW US