Friday May 17, 2024

قوس قزاح نے مکہ المکرمہ کے آسمان پر خوبصورت پینٹگ بنا ڈالی،شہری محظوظ ہوتے رہے

مکہ مکرمہ : مکہ المکرمہ میں باران رحمت کے بعد آسمان پر قوس قزاح نے خوبصورت رنگ بکھیر کر مقدس شہر کی فضا میں خوبصورتی اور مسرت کے ناقابل بیان رنگ بکھیر دئیے۔عرب ٹی وی کے مطابق مکہ المکرمہ اور مسجد حرام میں درمیانے درجے کی بارش ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ ہفتہ مکہ المکرمہ میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونا شروع ہو گیا۔ بارش کی زیادتی کے باعث نکاسی آب کا نظام تاخیر کا شکار ہوا جس سے بعض مقامات پر پانی جمع ہونا شروع گیا، تاہم مقامی بلدیہ نے فوری اقدامات کے ذریعے مقدس شہر میں نظام زندگی متاثر نہیں ہونے دیا۔

FOLLOW US