Sunday January 19, 2025

آئی پی ایل کھیلنے جانے والے کھلاڑیوں کو جیلوں میں ڈال دینا چاہیےِ : آسڑیلین وزیراعظم

کینبر: آسٹریلوی وزیر اعظم سکاٹ جان موریسن انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) سے ملک واپس لوٹنے والے کھلاڑیوں کو جیل میں ڈالنے کی دھمکی دے دی ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد آسٹریلیا نے بھارت سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کر دی اور احکاما ت کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل میں ڈالنے کی دھمکی دی جس کی زد میں آسٹریلوی کرکٹرز بھی آگئے جو آئی پی ایل کیے لئے بھارت میں موجود تھے۔ آسٹریلوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی شخص بھارت کے راستے ملک میں آیا تو اسے پانچ سال کے لیے جیل اور 3 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈز جرمانہ کیا جائے گا۔ اسوقت سابق آسٹریلوی کپتان سٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور پیٹ کمنز سمیت 16 آسٹریلوی کرکٹر بھارت میں موجود ہیں جب کہ کوچز میں رکی پونٹنگ، سائمن کیٹچ، کمنیٹیٹر میتھیو ہیڈن اور بریٹ لی بھی لیگ کا حصہ ہیں۔

FOLLOW US