Sunday January 19, 2025

غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش میں ترک فورسز کی فائرنگ سے متعدد پاکستانی نوجوان جاں بحق ہو گئے

استنبول: ترکی میں افسوسناک واقعہ،غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش، ترک فورسز کی فائرنگ سے متعدد پاکستانی نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سے با راستہ ترکی یورپ جانے کی کوشش میں کل 3پاکستانی نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ پاکستانی نوجوانوں کو ترکی کی بارڈر فورسز نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، نوجوانوں کو علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گوجرہ کا رہائشی علی رضا اس کا بھائی اور دیگر افراد یورپ جاتے ہوئے ماکو پہاڑی سے ترکی داخل ہو رہے تھے کہ ترک بارڈر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے، علی رضا سمیت 2 نوجوان جان بحق ہو گئے۔

علی رضا کو گوجرہ کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا، دوسرے نوجوان کی تدفین منڈی بہاوالدین اور ایک کی کھاریاں میں کی گئی۔ واضح رہے کہ پاکستان، بھارت اور دیگر جنوبی ایشیائی ممالک سے نوجوان اچھے مستقبل کے لیے غیر قانونی طریقے سے یورپ کا رُخ کرتے ہیں، جس میں سے بعض اپنی منزل میں پہنچنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، جبکہ اکثر بارڈر فورسز کی فائرنگ کا نشانہ بن جاتے ہیں۔

FOLLOW US