Sunday January 19, 2025

اپارٹمنٹ کی تزئین و آرائش کروانے پر برطانوی وزیر اعظم کے خلاف تحقیقات

لندن : برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کے خلاف اپارٹمنٹ کی تزئین و آرائش کرانے پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے الیکٹورل کمیشن نے وزیر اعظم بورس جانسن کے اس اپارٹمنٹ کے خلاف تحقیقات شروع کی ہیں جس میں انہوں نے رہائش رکھی ہوئی ہے۔ بورس جانسن کی رہائش 11 ڈاؤننگ سٹریٹ کے اوپر اپارٹمنٹ میں ہے جس کے بارے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کی تزئین و آرائش غیر قانونی فنڈز سے کرائی گئی۔ برطانیہ کے الیکٹورل کمیشن کا کہنا ہے کہ اس بات کے پکے ثبوت موجود ہیں کہ بے ضابطگی ہوئی ہے، اس بارے میں تحقیقات جاری رکھی جائیں گی۔

FOLLOW US