Sunday January 19, 2025

سیٹوں کے معاملے پر مسافروں میں جھگڑا ، ڈیپارچر لاﺅنج میدان جنگ بن گیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیٹوں کے معاملے پر مسافروں میں جھگڑا ہوا، جو ایسا بڑھا کہ ڈیپارچر لاﺅنج میدان جنگ بن گیا۔ دی سن کے مطابق امریکن ایئرلائنز ٹرمینل کے اندریہ واقعہ رونا ہوا، جہاں سیٹوں کے معاملے پر دو گروپ آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔ایک عینی شاہد کاکہنا تھا کہ 10کے قریب مسافر اس لڑائی میں شامل تھے۔ لاﺅنج میں موجود ایک مسافر نے اس واقعے کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہے جس میں مسافروں کو ایک دوسرے پر گھونسے اور مکے برساتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دیگر مسافر انہیں روکنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں ، مگر وہ کسی کے کہنے میں نہیں آ رہے ہوتے۔

بالآخر سکیورٹی عملہ آ کر ان کی لڑائی ختم کراتا ہے۔ 10نیوز سے بات کرتے ہوئے ایک آدمی نے بتایا کہ پولیس موقع سے ایک آدمی کو گرفتار کرکے لے گئی۔اس واقعے کے ایک گھنٹہ بعد تک پولیس آفیسرز موقع پر موجود رہے۔

FOLLOW US