Thursday May 16, 2024

بھارت میں کورونا کا شدید بحران، فوج طلب کر لی گئی، فوج کے پاس موجود آکسیجن کے ذخائر بھی سول استعمال کے لیے مہیا کیے جائیں گے

نئی دہلی: بھارت میں کورونا وائرس کی وبا کے بہت تیز رفتار پھیلا اور مسلسل ریکارڈ تعداد میں انسانی ہلاکتوں کے باعث سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج طلب کر لی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چیف آف جنرل سٹاف بِپِن راوت نے اعلان کیا کہ فوج کے پینشن یافتہ اہلکاروں کو ہسپتالوں میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فوج کے پاس موجود آکسیجن کے ذخائر بھی سول استعمال کے لیے مہیا کیے جائیں گے۔ ایک ارب تیس کروڑ کی آبادی والے بھارت میں گزشتہ کئی دنوں سے روزانہ تین لاکھ سے زائد نئی کورونا انفیکشنز ریکارڈ کی جا رہی ہیں۔ ملکی ہسپتالوں کو انتہائی حد تک دبا ئوکا سامنا ہے اور وہاں آکسیجن اور ادویات کی بھی شدید قلت ہے۔ جرمنی اور پاکستان سمیت کئی ممالک بھارت کو مدد کی پیشکش کر چکے ہیں۔

FOLLOW US