Sunday January 19, 2025

سعودی عر ب بھارت کو بچانے کےلیے میدان میں آگیا آکسیجن کی کتنی بھاری کھیپ روانہ کر دی ، بڑی خبر

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے کروناکی تباہ کاریوںکا شکار ہونے والے بھارت کو مایع آکسیجن کی بھاری کھیپ امداد کے طور پر روانہ کر دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت صحت کی جانب سے بھارت کے لیے 80 میٹرک ٹن آکسیجن روانہ کردی گئی ہے۔ آکسیجن کی یہ کھیپ سعودی عرب سے دو بھارتی کمپنیوں کی توسط سے فراہم کی جارہی ہے۔سعودی عرب میں بھارتی سفارت خانے نے فرمانروا شاہ سلمان اور وزارت صحت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ہر طرح کی مدد، حمایت اور تعاون پر دلی طور پر معترف ہیں۔ادھر بھارت میں کورونا کی نئی لہر کے دوران یومیہ ساڑھے تین لاکھ کیسز کے باعث اسپتالوں میں رش بڑھ گیا اور کووڈ-19 کے مریضوں کی زندگی کی ضامن آکسیجن گیس ناپید ہوگئی جس سے ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

FOLLOW US