Sunday January 19, 2025

انڈونیشیا، لاپتا آبدوز میں سوار 53 افراد کے زندہ بچنے کی امیدیں ختم

جکارتہ : انڈونیشیا میں لاپتا آبدوز میں سوار 53 افراد کے زندہ بچنے کی امید دم توڑ گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انڈونیشن نیوی کا کہناتھا کہ گمان ہے کہ آبدوز میں سوار تمام 53 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ریسکیو مشن اب فیز سب مس سے فیزسب سنککی طرف بڑھ رہا ہے۔ یاد رہے کہ لاپتا آبدوز کی تلاش کی کارروائیوں میں21 بحری جنگی جہاز، تین آبدوزیں جبکہ پانچ طیارے اور ہیلی کاپٹرزحصہ لے رہے ہیں۔سنگاپور، ملیشیا اور بھارت نے آبدوز ریسکیو شپس بھی مدد کیلئے بھیجے ہیں جب کہ امریکا، آسٹریلیا، فرانس اور جرمنی آبدوز کی تلاش میں مدد فراہم کررہے ہیں۔واضح رہے کہ انڈونیشن آبدوز بدھ کو مشقوں کے دوران لاپتا ہوئی تھی۔

FOLLOW US