Friday May 17, 2024

مشکل وقت میں بھارت کیلئے ہمدردی کا مظاہرہ آسٹریلوی صحافی پاکستانیوں کے رویے سے متاثر ہوگئے

آسٹریلیا : بھارت میں کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال پر پاکستانی عوام کا جذبہ اور غیر سگالی دیکھ کر کر آسٹریلوی صحافی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔پاکستانی صارفین اپنی ٹویٹس کے ذریعے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں کہ وہ بھارت کی مدد کرے کیونکہ ہمارا اسلام ہمیں دوسروں کی مدد کرنا سکھاتا ہے۔ اگرچہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی اور بھارتیوں میں سوشل میڈیا پر ویسے تو سرد جنگ جاری رہتی ہے لیکن پاکستانیوں نے بھارت کے کڑے وقت میں ساتھ دے کر ہمدردی کی نئی مثال قائم کردی ہے جس کی تعریف دوسرے ممالک کے لوگ بھی کر رہے ہیں۔آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمین پاکستان کا مثبت چہرہ سامنے لانے کے لیے کوشاں رہتے ہیں،

ان کو پاکستانیوں کے اسی رویے نے شدید متاثر کیا جس کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کیا۔ ڈینس فریڈمین نے کہا کہ کئی دہائیوں سے پاکستان کو ہدف بناتے ہوئے بھارت کی جنگ سے متعلق بیانات کے باوجود پاکستان کا یہ رویہ قابل ستائش ہے۔ ۔خیال رہے کہ : بھارت میں کورونا کی سنگین صورتحال نے بحران کو جنم دے دیا ۔ 23 اپریل کو کورونا وائرس کے 3 لاکھ 32 ہزار 730 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 2263 مریض انتقال کر گئے ۔ یہ اعداد و شمار دنیا میں یومیہ کیسز کی سب سے زیادہ تعداد بھی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت میں ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد افراد اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں جب کہ اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 86 ہزار 920 ہوچکی ہے۔دو تہائی سے زائد اسپتال مکمل طور پر بھر چکے ہیں۔ عوام کو بلا ضرورت گھر سے نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایات کی جا رہی ہیں۔

FOLLOW US