Sunday January 19, 2025

کورونا وائرس، بھارت میں مسلم نوجوان نے 4 ہزار بھارتیوں کی زندگیاں بچا لیں شاہنواز شیخ نے اپنی قیمتی گاڑی فروخت کر کے آکسیجن سلنڈر خریدے، شہریوں نے ’آکسیجن مین‘ کا خطاب دے دیا

ممبئی : بھارت میں شاہنواز شیخ مسلمان نوجوان کورونا وائرس کی خطرناک صورتحال کے دوران مریضوں کو مفت سیجن فراہم کرنے پر آکسیجن مین بن گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی سے تعلق رکھنے والے نوجوان شاہنواز شیخ نے مریضوں کو آکسیجن کی مفت سہولت فراہم کرنے کے لیے گزشتہ سال اپنی قیمتی گاڑی فروخت کر دی تھی جو تقریبا 45 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی۔
شاہنواز شیخ نے آکسیجن کے صرف 60 سلنڈر خریدے تھے جس سے انہوں نے بھارتی مریضوں کو آکسیجن فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔اس وقت ان کے پاس 200 سلنڈر موجود ہیں جن کے ذریعے وہ کورونا وائرس کے مریضوں کو مفت آکسیجن کی سہولت مہیا کرتے ہیں۔اسی بنا پر شہریوں نے انہیں ’آکسیجن مین‘ کہنا شروع کر دیا ہے۔

مسلمان نوجوان نے گزشتہ سال تقریبا چار ہزار سے زائد مریضوں کو آکسیجن فراہم کرکے ان کی زندگیاں محفوظ کی تھی۔ شاہنواز کے مطابق ان کی بہن بھی آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے انتقال کر گئی تھیں۔بہن کی موت کا اس قدر گہرا صدمہ پہنچا کہ میں نے اپنی گاڑی فروخت کرکے یہ کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔خیال رہے کہ بھارت کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کی وبا کا قہر جاری ہے اور اس میں کمی کے بجائے دن بہ دن مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ بھارت اس وقت دنیا میں کورونا کے پھیلاؤ کا نیا مرکز بنتا جا رہا ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تقریبا ًتین لاکھ 15 ہزار کورونا سے متاثرین کے نئے کیسز درج کیے گئے۔

FOLLOW US