Sunday January 19, 2025

ایک جوڑے نے اپنے دو سالہ بیٹے کی خاطر ہسپتال میں شادی کر لی، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی دکھ ہوگا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک جوڑے نے اپنے دو سالہ بیمار بیٹے کی خاطر ہسپتال میں شادی کر لی۔ میل آن لائن کے مطابق جمی فرانسس اور سوزی سمال نامی اس جوڑے کے ہاں رومیو نامی اس بچے کی پیدائش ہوئی تاہم رومیو پیدائشی طور پر دل کے عارضے میں مبتلا تھا اور اب اس کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ ہونے جا رہا ہے۔ جمی اور سوزی شادی کے لیے کوروناوائر س کی وباءختم ہونے کا انتظار کر رہے تھے لیکن اب اپنے بیٹے کی وجہ سے انہوں نے فوری شادی کا فیصلہ کر لیا۔

وباءکی وجہ سے وہ ہسپتال میں شادی نہیں کر سکتے تھے تاہم انہیں کینٹربری کے آرک بشپ نے خصوصی لائسنس دیا جس پر انہوں نے ہسپتال میں شادی کی تاکہ ان کا بیٹا بھی ان کی شادی میں شریک ہو سکے۔ رپورٹ کے مطابق رومیو ساﺅتھ ہیمپٹن چلڈرنز ہسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج ہے اور آئندہ ہفتوں میں کسی بھی وقت اس کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ ہو سکتا ہے۔ سوزی،جو ایک بار پھر ماں بننے والی ہے، کا کہنا تھا کہ ”ہماری شادی کی تقریب میں ہسپتال کی نرسوں نے حیران کن کام کیا۔ شادی کی تقریب کی ساری ذمہ داری انہوںنے اپنے سر لے لی اور تمام انتظامات انہوںنے کیے۔ ہم ان کا جتنا شکریہ ادا کریں کم ہے۔“بتایا گیا ہے کہ دو سالہ رومیو ’Restrictive Cardiomyopathy‘ نامی دل کی بیماری کا شکار ہے، جو انتہائی نایاب بیماری ہے اور 10لاکھ میں سے کسی ایک بچے کو لاحق ہوتی ہے۔

FOLLOW US