Friday May 17, 2024

افغان طالبان نے امن کانفرنس میں شرکت کے لیے بڑی شرط عائد کردی

کابل: افغان طالبان کی جانب سے ترکی میں ہونے والے امن کانفرنس کے لیے شرط عائد کردی گئی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کی جانب سے کہا گیاہے کہ جبکہ تک طالبان قیدیوں کو رہا نہیں کیا جاتا تب تک امن کانفرنس میں شرکت نہیں کی جائے گی۔طالبان کامزید کہنا ہے کہ کانفرنس میں شرکت کے بدلے امریکہ طالبان رہنماؤں پرعائد پابندیوں کے خاتمے کو یقینی بنائے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی زیر نگرانی ترکی میں 24اپریل کو ہونے والی افغان امن کانفرنس طالبان کی غیر حاضری کے باعث پہلے ہی عید الفطر کے بعد تک ملتوی کردی گئی ہے۔ طالبان کی شرکت کنفرم نہ ہونے پر کانفرنس کو ملتوی کیا گیا تھا۔

FOLLOW US