Sunday January 19, 2025

دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک انڈونیشیا کے آبدوز پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی

جکارتہ : انڈونیشیاکے جزیرے بالی کے قریب بحریہ کی آبدوز لاپتاہوگئی، آبدوز میں عملے کے 53 افراد موجود ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق انڈونیشین بحریہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ جرمن ساختہ آبدوز جزیرہ بالی کے سمندر میں تارپیڈو کی مشقوں میں حصہ لے رہی تھی کہ اچانک لاپتہ ہوگئی۔ترجمان کے مطابق آبدوز میں عملے کے 53 افراد موجود ہیں، آبدوز کی تلاش کے لیے سنگاپور اور آسٹریلیاسے مدد لی جارہی ہے۔

FOLLOW US