Sunday January 19, 2025

امریکہ کی جانب سے روس پر پابندیاں لگانے کا اعلان، روس کا سخت ردعمل بھی سامنے آگیا

ماسکو:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ روس پر امریکہ کی نئی پابندیوں کا جلد ہی جارحانہ جواب دیا جائے گا۔ امریکہ کی جانب سے ایک روز قبل روس پر پابندیاں لگانے کا اعلان کیا گیا تھا۔امریکہ کی جانب سے پابندیوں کے اعلان کے بعد روسی وزارت خارجہ نے امریکی سفیر کو طلب کرلیا ہے اورامریکہ کو جلد جارحانہ جواب دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں ہونے والے سائبر حملوں اور الیکشن میں مداخلت پر جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے روس پر مزید نئی پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔سائبر حملوں اور الیکشن میں مداخلت کے خلاف 10 روسی حکام کو بھی امریکہ سے بے دخل کر دیا جائے گا جن میں واشنگٹن اور نیویارک میں تعینات روسی سفارت کار بھی شامل ہیں۔

FOLLOW US