Friday May 10, 2024

کورونا وبا ،جرمن حکومت رات کا کرفیو نافذ کرنے اور دیگر سخت اقدامات پر متفق

رلن: جرمن حکومت ملک میں انفیکشن پر قابو پانے سے متعلق قانون میں متنازعہ تبدیلیوں پر متفق ہو گئی ہے۔ یہ بات برلن حکومت کے ایک ترجمان نے بتائی ہے۔ ان تبدیلیوں کے بعد جرمنی کی وفاقی حکومت کورونا کی وبا پر قابو پانے کے لیے ملک کے تمام صوبوں میں سخت اقدامات لاگو کر سکے گی جن میں رات کا کرفیو بھی شامل ہے۔ ان تبدیلیوں پر عملدرآمد کے لیے ملکی پارلیمان سے منظوری ضروری ہے۔ تاہم ایسی صورت میں برلن حکومت کو رات نو بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو نافذ کرنے اور کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں اسکول اور کاروبار وغیرہ بند کرنے کے اختیارات حاصل ہو جائیں گے۔

FOLLOW US