Sunday January 19, 2025

دوران پروازخواتین مسافروں کے درمیان جھگڑا، ایک دوسرے کوتھپڑمارے اور بالوں سے گھسیٹا

تیونس سٹی : تیونس میں دوران پرواز خواتین مسافروں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق استنبول سے تیونس جانے والی پرواز میں خواتین مسافروں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کی وجہ سے پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔تیونس ایئرلائن کا جہاز اڑان بھرنے کے لیے تیار ہی تھا کہ خواتین مسافروں کے درمیان بیگز رکھنے اور نشستوں کے معاملے پر جھگڑا شروع ہوگیا۔ خواتین نے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کی اور بالوں سے گھسیٹا۔

FOLLOW US