Friday January 24, 2025

اسرائیلی شہریوں پر کوئی پابندی نہیں ابو ظبی کا اسرائیل کے شہریوں کو بڑی رعایت دینے کا اعلان

ٰابوظبی: متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ سال اگست میں امریکی وائٹ ہاؤس میں امن اور دوستی کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے ، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان قربتیں بڑھتی چلی جا رہی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سیاحت ، ہیلتھ کیئر ، سائنسی تحقیق سمیت کئی شعبوں میں تعاون اور اشتراک کیا جا رہا ہے۔ اب اماراتی ریاست ابوظبی نے اسرائیل کے لیے ایک اور اہم رعایت کا اعلان کر دیا ہے۔ ابوظبی کی جانب سے ابوظبی کی جانب سے قرنطینہ فری ممالک پر مشتمل گرین لسٹ جاری کر دی گئی ہے،

جس میں شامل مسافروں کو ابوظبی آنے پر قرنطینہ میں نہیں رہنا ہو گا۔اس فہرست میں اسرائیلی باشندے بھی شامل ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے ٹور ازم ڈیپارٹمنٹ نے ان ملکوں اور مقامات کی فہرست اپڈیٹ کی ہے جہاں سے آنے والے مسافر بغیر قرنطینہ کے ابوظبی میں داخل ہو سکتے ہیں۔ تازہ ترین فہرست میں چودہ ممالک شامل ہیں۔ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کی جاری کی گئی نئی فہرست کے مطابق اب اسرائیل سمیت متعدد ممالک سے آنے والے افراد کو ابوظبی ایئرپورٹ پر صرف پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ انہیں قرنطینہ اختیار کرنے کی پابندی نہیں ہوگی۔ گرین لسٹ میں آسٹریلیا، بھوٹان، برونائی، چین، گرین لینڈ، ہانگ کانگ، آئس لینڈ، اسرائیل، ماریشس، مراکش، نیوزی لینڈ، سعودی عرب، سنگاپور اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔ اسی طرح ان ممالک سے آنے والے غیر ملکی باشندوں کو بھی قرنطینہ کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ دارالحکومت ابوظبی میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے نئی پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔ابوظبی کے میڈیا دفتر نے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی پابندیاں فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی۔ان کے تحت ابوظبی شہر میں اجتماعات اور تقریبات کے انعقاد کی سختی سے ممانعت کردی گئی ہے،فلم تھیٹر بند رہیں گے۔

شادیوں اورخاندانی اجتماعات میں صرف دس افراد شریک ہوسکیں گے۔جبکہ دو روز قبل اماراتی وزارت برائے انسانی وسائل و اماریتائزیشن نے پانچ کاروباری شعبوں کے ملازمین کو پابند کیا ہے کہ وہ ہر دو ہفتے بعد پی سی آر ٹیسٹ کروانے کے پابند ہوں گے ورنہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وزارت کی جانب سے متعلقہ شعبوں سے منسلک دُکانوں، کمپنیوں اور اداروں کے مالکان کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے تمام کارکنان کا لازمی پی سی آر ٹیسٹ کروائیں۔

FOLLOW US