Sunday January 19, 2025

جاپان میں 7 سے زائد شدت کے خوفناک زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کرنا پڑ گئی۔۔

ٹوکیو : جاپان میں 7.2شدت کے زلزلے، سونامی کی وارننگ جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق جاپان میں 7.2 شدت کے زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں، جس کے بعد انتظامیہ نے سونامی کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ جاپان میں مشرقی ساحل ہونشو کے قریب زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی۔ جاپان کے معیاری وقت کے مطابق ہفتے کی شام 6 بج کر9 منٹ پر شمال مشرقی جاپان میں 7.2 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق 7.2 شدت کے زلزلے کے بعد حکام کی جانب سے سونامی کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے،

تاہم متاثرہ علاقے میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے۔ سونامی کے خطرے کے پیش نظر ایک ساحلی علاقے وتاری کے قریب واقع ڈھائی ہزار گھروں پر مشتمل آبادی کو خالی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت ٹوکیو میں بھی محسوس کیے گئے، جہاں ریکٹر اسکیل پر شدت 3 ریکاڈر کی گئی ہے۔ جبکہ امریکا کے جیولاجیکل سروس نے بتایا ہے کہ جاپان میں آنے والے زلزلوں کی شدت 7.0 تھی۔ واضح رہے کہ جاپان میں تقریباً ایک دہائی بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے، اس سے قبل 11مارچ 2011 کو آنے والے 9.0 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ جاپان کا شمار دنیا کے اُن ممالک میں ہوتا ہے، جہاں سالانہ سب سے زیادہ زلزلے ریکارڈ کیے جاتے ہیں، جاپان میں زلزلوں کی وجہ سے تباہی بھی بڑے پیمانے پرہوتی ہے، اس ضمن میں جاپانی حکومت نے ماضی میں متعدد ایسے پروجیکٹ شروع کیے، جن کی بدولت زلزلوں کی صورت میں ملک میں تعمیراتی ، جانی اور مالی نقصان کو کم سے کم رکھا جا سکے۔

FOLLOW US