راولپنڈی:آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو دو سال مکمل ہونے پر بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا اہم بیان سامنے آگیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں بھارتی پائلٹ نے کہاکہ پیراشوٹ سےنیچےآتےہوئےمیں نےدونوں ملک دیکھے، اوپرسےمجھےدونوں ممالک میں کچھ فرق پتہ نہیں چلا، گرنےپرپتہ نہیں تھامیں پاکستان میں ہوں یااپنےدیس بھارت۔انہوں نے کہاکہ مجھےدونوں ملک ایک جیسےہی لگتےتھےاورسارےلوگ بھی مجھےایک جیسےہی لگے،مجھےگہری چوٹ لگی تھی اورمیں ہل نہیں پارہاتھا یہ جاننےکی کوشش کی میں کون سےملک میں ہوں
تاہم جب مجھےلگااپنےملک میں نہیں توبھاگنےکی کوشش کی تاہم لوگوں نے پکڑلیا جن کا جوش اور اشتعال بہت زیادہ تھا اور ان سے خود کو بچانہیں سکتا تھا تاہم اتنے میں پاک آرمی کے دوجوان آگئے اور انہوں نے مجھے لوگوں سے بچایا اور مجھے اپنے یونٹ تک لے گئے جہاں مجھے ابتدائی طبی امداد دی گئی، پاک فوج عمدہ پیشہ وارانہ صلاحیت کی حامل ہےاوران کی دلیری سے بہت متاثر ہوا ۔انہوں نے کہاکہ لڑائی تب ہوتی ہے جب امن نہیں ہوتا ،امن ضروری ہے اور میں چاہتا ہوں کہ امن رہے اور ہم امن کے ساتھ رہ سکیں ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کے ساتھ کیا ہورہا ہے یہ نہ آپ کو پتہ ہے نہ مجھے ۔