Friday January 24, 2025

ہیری اور میگھن کا بڑا اعلان، ملکہ نے بھی فیصلہ سنا دیا

لندن (ویب ڈیسک) شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن نے شاہی خاندان سے علیحدگی کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ وہ اب شاہی خاندان کے فرد کی حیثیت سے واپس نہیں جائیں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کی تصدیق بکنگھم پیلس کی جانب سے بھی کردی گئی ہے، ترجمان بکنگھم پیلس کا کہنا ہے کہ سابق شاہی جوڑے نے ملکہ الزبتھ کو آگاہ کردیا ہے کہ اب وہ کبھی شاہی خاندان کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ہیری اور میگھن کے حوالے سے بکنگھم پیلیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جوڑے کی اعزازی فوجی تقرری اور شاہی سرپرستی 94 سالہ ملکہ کو واپس کردی جائے گی۔

یاد رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے 9 جنوری 2020 کو شاہی حیثیت سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مالی طور پر خود مختار ہونے کے لیے عملی اقدامات کریں گے تاہم وہ ملکہ برطانیہ اور شاہی خاندان کی عزت و احترام کرتے رہیں گے۔

FOLLOW US