Friday January 24, 2025

مسجد نبوی ﷺ میں رجب المرجب کے پہلے روز بارش، زائرین کے چہرے کھل اٹھے

مدینہ منورہ : مسجد نبویﷺ میں رجب المرجب کے پہلے روز بارش، زائرین کے چہرے کھل اٹھے، مدینہ منورہ میں ہفتے کے روز ہلکی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، گرج چمک کے ساتھ مزید اور موسلا دھار بارش کی توقع۔ تفصیلات کے مطابق آج بروز ہفتہ یکم رجب المرجب کو مدینہ منورہ میں واقع مسجد نبویﷺ میں موجود زائرین کے چہرے ہونے والی ہلکی بارش کے باعث کھل اٹھے، جبکہ شہر سمیت پورے صوبے میں موسلادھار بارش کی پیشن گوئی بھی کی گئی ہے۔

سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے مدینہ میں گہرے بادل منڈلا رہے ہیں جس کے نتیجے میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت کئی اسلامی ممالک میں ماہ رجب کا آغاز ہو گیا ہے، جبکہ پاکستان میں کل یکم رجب ہوگی۔ دنیا بھر میں رجب کے ماہ کے آغاز کے بعد کروڑوں مسلمانوں نے سال کے سب سے مقدس ماہ رمضان المبارک کی آمد کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ رمضان المبارک کے آغاز میں اب صرف 2 ماہ کا وقت باقی رہ گیا ہے۔

FOLLOW US