Friday January 24, 2025

ایک مرتبہ پھر سعودی عرب کے ابہا ائیرپورٹ کو تباہ کرنے کی کوشش، دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا گیا

ریاض : سعودی عرب کے ابہا ایئرپورٹ کو ایک بار پھر تخریب کاری کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ابہا ایئرپورٹ کو حوثی ملیشیا کی جانب سے دہشت گرد حملے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے ۔تاہم سعودی فضائی افواج نے ایئرپورٹ کی جانب سے بھیجے گئے بارود بردار ڈرون کو فضا میں ہی مار گرایا ہے۔ اس طرح اس بار کا حملہ کامیاب نہیں ہو سکا ورنہ چند روز پہلے اس ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے کی طرح مزید تباہی ہو سکتی تھی۔ اتحادی افواج کے ترجمان نے بتایا کہ حوثی ملیشیا نے ایک بار پھر ابہا ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی،

تاہم اسے ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی ناکام بنا دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 10 فروری کو بھی سعودیہ کے ایک ایئرپورٹ کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں ایئرپورٹ پر کھڑے مسافر طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی تھی۔ سعودی اخبار المرصد کے مطابق سعودیہ کے ابہا ایئرپورٹ کو یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے دہشت گرد حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔اگرچہ یہ نہیں بتایا گیا کہ حملہ کیسے کیا گیا تاہم امکان یہی ہے کہ یہ حملہ میزائیل سے کیا گیاتھا ۔ بارود سے لدا یہ میزائیل ابہا ایئرپورٹ پر آ گرا تھا جس کے نتیجے میں ایئرپورٹ پر کھڑے مسافر بردار طیارے میں آگ لگ گئی تھا۔ حکام نے کافی دیر کی تگ و دو کے بعد طیارے میں بھڑکنے والی آگ پر قابو پا لیا تھا ۔ تاہم اس حملے میں جہاز کو خاصا نقصان پہنچا تھا۔اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ ایران نواز حوثی ملیشیا کی طرف سے دہشت گردانہ کوششیں ناکام بنادیں گے‘۔حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کی اہم تنصیبات اور شہری آبادی کونشانہ بنایا جا رہا ہے۔ گزشتہ دو سالوں کے دوران سعودی عرب پر یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے بارود لدے ڈرونز اور میزائل حملوں میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔ تقریباً ہر ایک دو روز کے بعد سعودی عرب کی شہری و سول تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

FOLLOW US