Sunday May 19, 2024

سری لنکا میں کورونا سے انتقال کرنے والے مسلمانوں کو دفنانے کی اجازت مل گئ،وزیراعظم عمران خان کا خیرمقدم۔۔

اسلام آباد: سری لنکا میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے مسلمانوں کو دفنانے کی اجازت دے دی گئی ، وزیراعظم عمران خان ننے سری لنکا میں مسلمانوں کو دفن کرنے کی اجازت کا خیرمقدم کیا، سری لنکن پارلیمنٹ کی یقین دہانی پران کے شکرگزار ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں سری لنکا میں مسلمانوں کو دفن کرنے کی اجازت کا خیرمقدم کیا ہے، سری لنکا میں کورونا وباء سے انتقال کرنے والے مسلمانوں کو دفنانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سری لنکن پارلیمنٹ کی یقین دہانی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے 23 فروری کو سری لنکا کا دورے پر روانہ ہوں گے، وزیراعظم عمران خان کو سری لنکا کے صدر کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی تھی۔ جسے انہوں نے قبول کر لیا۔وزیراعظم عمران خان کا رواں سال 2021ء کا یہ پہلا غیرملکی سرکاری دورہ ہوگا، بیرون ملک اس دورے میں اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ساتھ جائے گا۔ واضح رہے گزشتہ سالہ مہندا راجہ پکسے سری لنکا کے صدر بنے تو وزیراعظم عمران خان نے مہندا راجہ پکسے کو ٹیلی فون کرکے سری لنکا کے بطور وزیراعظم تقرری پر مبارکباد دی ۔ وزیراعظم نے صدر کے طور پر مہندا راجہ پکسے کے دو ادوار میں سری لنکا کی ترقی کو سراہا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے سری لنکا کے وزیراعظم کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ وزیراعظم نے مہندا راجہ پکسے کو پاکستان کے دورہ کی دعوت بھی دی۔ سری لنکا کے وزیراعظم نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کیلئے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

FOLLOW US