Sunday January 19, 2025

سعودی عرب کے ابہا ائیر پورٹ پردہشت گردوں کا حملہ ائیر پورٹ پر کھڑے مسافر طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی

ریاض: سعودی عرب کے ایک ایئرپورٹ پر دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایئرپورٹ پر کھڑے مسافر طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی ہے۔ سعودی اخبار المرصد کے مطابق سعودیہ کے ابہا ایئرپورٹ کو یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے دہشت گرد حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس حملے کے حوالے سے ابھی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ حملہ میزائیل سے کیا گیا ہے ۔ بارود سے لدا یہ میزائیل ابہا ایئرپورٹ پر آ گرا جس کے نتیجے میں ایئرپورٹ پر کھڑے مسافر بردار طیارے میں آگ لگ گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

FOLLOW US