Sunday January 19, 2025

دشمن ملک کیلئے جاسوسی۔ اہم ترین خاتون اینکر کوگرفتار کرلیاگیا، دشمن کو ملکی راز بتانے کا الزام۔

بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین نے آسٹریلوی اینکر کو 6 ماہ تک حراست میں رکھنے کے بعد باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا۔ آسٹریلیا کی وزیرِ خارجہ میریس پین کا کہنا ہے کہ چینی حکام نے مطلع کیا کہ خاتون اینکر چنگ لائی کو 5 فروری کو باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ خاتون اینکر پر سرکاری راز دوسرے ممالک کو افشا کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔میریس پین کا کہنا تھا

کہ چینی حکام کا دعویٰ ہے کہ چنگ لائی ریاستی خفیہ دستاویزات دوسرے ممالک کو فراہم کررہی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ توقع کرتی ہیں کہ چنگ لائی کے معاملے پر انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے جب کہ بین الاقوامی اُصولوں کے مطابق اُن کے ساتھ مناسب برتاؤ کیا جائے گا۔چنگ لائی چین کے سرکاری ٹی وی ‘سی جی ٹی این’ کے بزنس پروگرامز کے لیے کمپنیز کے چیف ایگزیکٹوز کے انٹرویوز کرتی تھیں۔ اُن کے خلاف کارروائی ایسے موقع پر ہوئی ہے جب چین اور آسٹریلیا کے تعلقات پہلے سے ہی تناؤ کا شکار ہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے کرونا وائرس کی ابتدا کے محرکات جاننے کیلیےغیر جانب دار تحقیقات کے مطالبے پر بھی چین نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔

FOLLOW US