Friday May 3, 2024

ایسا سنا تھا سعودی شہر ی نے سچ کردیکھایا۔جسم کا اہم حصہ عطیہ کردیا۔۔آپ بھی جانئے

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے علاقے حائل میں مقیم سعودی شہری نے اپنے دوست کی بہن کو لاعلاج مرض سے نجات دلانے کے لیے اپنا ایک گردہ عطیہ کیا ہے۔میڈیا کے مطابق سعودی شہری یزید الشمری کو جب یہ پتہ چلا کہ اس کے دوست کی بہن کئی برس سے گردے کے عارضے میں مبتلا ہے تو اس نے اپنا ایک گردہ عطیہ کرنے کی پیشکش کی۔ ہسپتال میں دونوں کے گردے میچ ہو گئے اور گردے کی پیوند کاری کا آپریشن کامیاب رہا۔ دوست نے اپنی بہن کے لیے الشمری کی قربانی کا ذکر خیر سوشل میڈیا پر کیا ہے۔ صارفین نے اس انسانیت نواز عمل کو سراہا ہے۔

FOLLOW US