Sunday January 19, 2025

بھارتی ریاست اترکھنڈ میں گلیشئر پھٹنے سے تباہی 150 سے زائد افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے،ہلاکتوں کا خدشہ۔۔

اُترکھنڈ : بھارتی ریاست اترکھنڈ میں گلیشیئر ٹوٹنے سے دریائے دھولی گنگا میں شدید طغیانی ، دریا سے نکلنے والے پانی سے اطراف میں سیلابی صورتحال ، درجنوں مکانات بہہ گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق دریا میں طغیانی سے رشی گنگا پاور پراجیکٹ کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ سیلابی ریلے میں بہہ کر 150 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے ۔ دریا کے اطراف کے علاقوں سے 500 افراد لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لاپتہ ہونے والے افراد ڈیم پر کام کرنے والے مزدور ہو سکتے ہیں۔

شدید سیلابی ریلے اور دریا میں طغیانی کے باعث ضلع چمولی سے ہریدوار تک ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ۔ ممکنہ ریلے کی آمد پر سری نگر اور رشی کیش ڈیم کو خالی کروا لیا گیا ہے۔ امدادی ٹیمیں کارروائیوں میں مصروف ہیں، گمشدہ افراد کی تلاش کا کام بھی جاری ہے ۔ جبکہ دوسری طرف انڈس واٹرکمیشن پاکستان کے حکام کا کہنا ہے کہ اڑی 1 اور 2 سے پانی آیا تو ہم تیار ہیں۔ ہمارے پاس وافر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے ۔ اگر بھارت نے پانی چھوڑا تو منگلا میں بھی پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا۔ انڈس واٹر کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ بھارت سردیوں میں پاانی نہیں چھوڑے گا، اگر اس نے ایسا کیا تو اس کا اپنا نقصان ہوگا۔

FOLLOW US