Sunday January 19, 2025

عرب اسلامی ملکوں میں لوگ مذہب چھوڑکرسیکولربننے لگے حالیہ رپورٹ نے عالم اسلام کی آنکھیں کھول کر رکھ دیں

جدہ ، عدن ، تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) خبروں کی ایک معروف ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں مسلم اکثریتی ممالک میں لوگوں کا لادینیت کی جانب رجحان بڑھنے لگا ہے اور لوگ اسلام سے لادینیت کی جانب مائل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ مشرق وُسطیٰ اور ایران میں کیے گئے کئی ایک حالیہ تفصیلی سرویز یا جائزوں سے کم و بیش ایک ہی جیسے نتائج سامنے آئے ہیں۔ ان سب میں سیکولرائزیشن یا مذہب سے دوری کے ساتھ ساتھ مذہبی اور سیاسی اداروں میں اصلاحات کے بڑھتے ہوئے مطالبے شامل ہیں۔

لبنان میں کروائے گئے ایک سروے میں ایک تہائی سے بھی کم لوگوں نے یہ کہا کہ وہ مذہبی ہیں۔اسی طرح مذہب کی بنیاد پر تقوے میں بھی کافی کمی واقع ہوئی ہے۔ایران میں ‘گروپ فار اینالائزنگ اینڈ میژرنگ ایٹیچوڈز اِن ایران‘ (GAMAAN) کی طرف سے کرائے گئے سروے میں 50 ہزار ایرانی شہریوں سے سوالات کیے گئے۔ اس سروے سے معلوم ہوا کہ ان میں سے 47 فیصد افراد نے بتایا کہ ان میں ”مذہبی ہونے سے غیر مذہبی ہونے کی طرف تبدیلی آئی ہے۔

FOLLOW US