Tuesday January 21, 2025

موسلادھاربارش ،سڑکیں تالاب کامنظرپیش کرنے لگیں ،انڈرپاس عارضی طورپربند

جدہ (ویب ڈیسک ) جدہ اورگرد و نواح میں موسلادھار بارش ہوئی جس کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ جدہ میں انڈر پاس عارضی طور پہ بند کردیئے گئے، جبکہ محکمہ شہری دفاع اور بلدیاتی ادارے متحرک ہوگئے تاکہ حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ نکاسی آب کے انتظامات کیے جاسکیں۔ مکہ مکرمہ میں حرم شریف اور گرد و نواح میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ بارش کے دوران مکہ مکرمہ میں زائرین معمول کے مطابق طواف کعبہ اور دیگر عبادتوں میں مصروف رہے۔

FOLLOW US