Saturday May 4, 2024

انا للہ وانا الیہ راجعون ،قابل احترام سعودی شہزادے کے اچانک انتقال کی خبر نے کہرام مچا دیا ، انتہائی افسوسناک خبر

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی عرب میں پچھلے کچھ ہفتوں کے دوران شاہی خاندان کو کئی شہزادوں اور شہزادیوں کی موت کا صدمہ سہنا پڑا ہے۔ ابھی پچھلی اموات کا صدمہ کم نہ ہو پایا تھا کہ ایک اور شہزادہ انتقال فرما گئے ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودیہ میں اس وقت سوگ کا سما ں ہے۔سعودی ایوان شاہی کے مطابق شاہی خاندان کی معروف شخصیت انتقال فرما گئی ہیں۔ شاہی ایوان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ شہزادہ مشہور بن مساعد بن عبد العزیز ال سعود انتقال کر گئے ہیں۔ ایوان شاہی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ متوفی کی نماز جنازہ آج جمعرات کو ریاض میں ادا کی جائے گی۔

جس کے بعد ان کی مقامی قبرستان میں تدفین کر دی جائے گی۔ایوان شاہی کی جانب سے متوفی شہزادہ مشہور بن مساعدکی مغفرت ورحمت اور بلندی درجات کی دعا بھی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی شہزادی نورہ بنت فہد بن محمد بن عبدالرحمٰن السعود انتقال کر گئی تھیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق مرحومہ شہزادی نورہ کے والد شہزادہ فہد بن محمد بن عبدالرحمٰن بن فیصل ال سعود تھے جو کہ شہزادہ محمد بن عبدالرحمٰن السعود کے دوسرے بیٹے اور شہزادہ خالد بن محمد بن عبدالرحمٰن کے سگے بھائی تھے۔شہزادی نورہ کی وفات سے 2 روز قبل سعودی شہزادے ترکی بن ناصر بن عبد العزیز السعودکا بھی انتقال ہوا تھا۔ 72 سال کی عمر میں وفات پانے والے شہزادہ ترکی کی نماز جنازہ اتوار کو ریاض میں ادا کی گئی ہے۔کچھ روز قبل شہزادہ خالد بھی انتقال کر گئے تھے۔ شہزادہ خالد بن فیصل رشتے میں بانی مملکت شاہ سعود کے نواسے تھے۔ شہزادہ خالد کی والدہ شہزادی سارہ شہزادہ سعد الاول کی بیٹی تھیں۔ شہزادہ سعد الاول بانی مملکت شاہ سعود کے سگے بھائی تھے۔ اس سے پہلے سعودی شہزادہ متعب بن عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ کا انتقال ہو گیا تھا۔ اس سے چند روز قبل شہزادی حصہ بنت فیصل بن عبد العزیز کا انتقال ہوا تھا جو عالم اسلام کے مشہور رہنما اور سابق سعودی فرمانروا شاہ فیصل بن عبدالعزیز کی صاحبزادی تھیں۔اس سے چند ہفتے پہلے سعودی شہزادہ نواف بن سعید بن سعود بن عبدالعزیز السعود انتقال فرما گئے تھے۔ان کے انتقال سے کچھ روز قبل ایک سعودی شہزادہ سعود بن فہد بن منصور بن جلاوی السعوددُنیا سے رخصت ہو گئے تھے۔ اس سے قبل سعودی شہزادی قماشہ کا بھی انتقال ہو گیا تھا جو سعودی شہزادے نہار بن سعود بن عبدالعزیز السعود کی والدہ تھیں۔

FOLLOW US