Wednesday November 27, 2024

سعودی دارالحکومت ریاض میں دھماکوں کی آوازیں متعدد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے

ریاض : سعودی دار الحکومت ریاض میں دھماکے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اب سے تھوڑی دیرقبل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔دھماکے کی وجہ سے متعدد عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔سعودی حکومت کی جانب سے کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔ دو روز قبل بھی ریاض میں دھماکے کی آواز سنائی دی تھی۔ ،اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں دھماکے کے بعد آسمان پر دھوئیں کا بادل دکھائی دے رہے تھے، اس دھماکے کے بعد ریاض میں مقیم افراد میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا،

لوگوں کی جانب سے اس دھماکے کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ سوشل میڈیا پر بھی اس بارے میں مختلف تبصرے جاری تھے۔ تاہم سعودی گزٹ کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ریاض شہر کو خطرناک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی، تاہم سعودی افواج نے اس میزائل کو ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی فضا میں تباہ کر دیا ہے، جس کی وجہ سے یہ خوفناک دھماکہ ہوا اور آس پاس کے علاقے لرز اُٹھے ہیں۔ اخبار کے مطابق ریاض کو تخریب کاری کا نشانہ بنانے کے لیے یہ میزائل داغا گیا تھا، تاہم مستعد سعودی افواج نے اس میزائل کو ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں تباہ کر ڈالا، جس سے تباہی کی نوبت نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کو گزشتہ کئی سال کے دوران یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے کئی بار ڈرونز اور میزائل حملوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ گزشتہ سال سعودی آرامکو کی اہم ترین تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ جس سے کئی کنوؤں میں آگ بھڑک اُٹھی تھی۔ ایک درجن کے قریب ان میزائلوں کے نتیجے میں آگ پر قابو پانے میں کئی روز لگ گئے تھے۔ جس کے نتیجے میں دُنیا بھر کو تیل کی سپلائی بھی متاثر ہوئی تھی اور سعودی معیشت کو بھی بڑا نقصان اُٹھانا پڑا تھا۔

FOLLOW US