Sunday January 19, 2025

تیز رفتار بائیک کو کس طرح خوفناک حادثہ پیش آیا؟ دیکھیں دل دہلا دینے والی ویڈیو

آسٹریلیا میں ایک ہیوی بائیک کو خطرناک حادثہ پیش آیا۔ دو نوجوان تیز رفتار ہیوی بائیک پر سوار تھے جس سے گر کر وہ تاحال زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔ پیش آنے والا حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ دونوں 10 میٹر تک اچھل کر زمین پر جا گرے۔ مذکورہ واقعہ کے حوالے سے عینی شاہد کا کہنا ہے کہ یہ دونوں نوجوان ہیوی بائیک پر انتہائی تیز رفتاری سے جارہے تھے کہ اچانک سامنے آنے والی ڈھلان پر موٹر بائیک قابو سے باہر ہو کر گر پڑی اور یہ دونوں دس میٹر تک ہوا میں اچھل کر زمین پر گر پڑے۔

پولیس کے مطابق دونوں نوجوانوں کی عمریں 20 اور 21 سال ہے۔ اس حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موڈ اسٹریٹ گیلفورڈ ایونیو پر ڈھلان میں گرنے سے چند سیکنڈ قبل وہ کتنی تیز رفتاری سے بائیک چلا رہے تھے۔ تاہم یہ حادثہ آسٹریلیا کے مقامی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے پیش آیا، اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعدازاں دونوں نو جوانوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سر میں چوٹ لگنے کے باعث یہ دونوں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

FOLLOW US