Wednesday May 1, 2024

اقتدار کا خاتمہ ، ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس چھوڑ دیا امریکی صدر کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس چھوڑ دیا ، میری لینڈمیں واقع ایئربیس پرٹرمپ کو 21 توپوں کی سلامی دی ، ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ ملانیا ٹرمپ کے ہمراہ وائٹ ہاؤس سے روانہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اس موقع پر ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ 4سال بہترین تھے،سب کاشکریہ اداکرتاہوں ، ہم امریکی عوام سے پیار کرتے ہیں ، اسی لیے امریکا کو مضبوط بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے ، ہم نے نئی خلائی فورس بنائی اور امریکی فوج کی تشکیل نوکی ، ہماری معیشت بہترین ہے ، جب کہ نئی آنےوالی حکومت کومضبوط بنیادفراہم کی ہے۔

ٹرمپ نےایک بار پھر کورونا وائرس کو چائنہ وائرس قراردیتے ہوئے کہا کہ دیگرممالک کی طرح ہم بھی کوروناسےمتاثرہوئے ، لیکن ہم نے 9ماہ میں کورونا کی ویکسین بنائی۔ یہاں واضح رہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما جو بائیڈن آج 46 ویں امریکی صدر کے حیثیت سے حلف اٹھائیں گے ، ان کے ساتھ امریکی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون نائب صدر کا حلف اٹھائیں گی اور یہ یہ اعزاز کملا ہیرس کے نام ہوگا ، قبل ازیں جو بائیڈن نے باضابطہ اگلا امریکی صدر منتخب ہونے کے لیے الیکٹورل کالج کے ضروری 270 ووٹ پیر کو حاصل کرلیے تھے ، کیلیفورنیا سے 55 ووٹ ملنے کے ساتھ ہی انہوں نے یہ سنگ میل پار کیا ، اس کے بعد ہوائی کے ووٹوں کے ساتھ بائیڈن کے ووٹوں کی تعداد 306 ہو گئی جب کہ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صرف 232 ووٹ حاصل ہوئے۔

الیکٹورل کالج کی طرف سے اپنی کامیابی کی تصدیق کیے جانے کے بعد بائیڈن نے اپنی تقریر میں کہا کہ اس قوم میں ایک طویل عرصے پہلے جمہوریت کی شمع روشن کی گئی تھی اور اب ہم جانتے ہیں کہ کچھ بھی یہاں تک کہ وبا یا طاقت کا غلط استعمال بھی اس شمع کو نہیں بجھا سکتا ، بائیڈن نے مزید کہا اب ایک نئے باب کو شروع کرنے کا وقت آگیا ہے ، مجھے یقین ہے کہ ہم مل کر قوم کی بھلائی کے لیے کام کر سکتے ہیں۔

FOLLOW US