Saturday April 20, 2024

ایشیائی ملک دنیاکاسب سے طاقتورہتھیارسامنےلے آیا،امریکہ سمیت دشمن ممالک کی نیندیں حرام

پیانگ یانگ (ویب ڈیسک ) شمالی کوریا نے اپنے نئے بیلسٹک میزائل کی رونمائی کی ہے جسے وہ دنیا کا سب سے طاقتور ہتھیار قرار دے رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا میں جمعرات کی رات ایک پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں اس نے سب میرین سے داغے جانے والے اپنے نئے بیلسٹک میزائل کی رونمائی کی۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن نے چند روز قبل اپنی اقتصادی پالیسیوں میں ناکامی کا اعتراف کیا لیکن وہ ملک کی فوجی قوت میں برتری کے لیے پھر بھی پرعزم ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پریڈ میں شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ نے بھی شرکت کی اور وہ میزائل کی رونمائی کے موقع پر انتہائی خوش دکھائی دیے۔شمالی کوریا کے مقامی میڈیا کی جانب سے اسے دنیا کا سب سے طاقتور ہتھیار قرار دیا گیا ہے۔شمالی کوریا کے مقامی میڈیا کا میزائل کے حوالے سے کہنا ہےکہ دنیا کے سب سے طاقتور ہتھیار سب میرین لاؤنچ بیلسٹک میزائل کا شمالی کوریا کے ہتھیاروں میں شامل ہونا فوجی قوت میں انتہائی طاقتور اضافے کا مظاہرہ ہے۔شمالی کوریا کے مقامی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی میزائل کی تصویر میں دیکھا گیا ہے کہ میزائل پر Pukguksong-5 کا لیبل لگا ہوا ہے جو گزشتہ برس اکتوبر میں شمالی کوریا کی ایک بڑی فوجی پریڈ میں متعارف کرائے گئے Pukguksong-4 کا ایک اپ گریڈ ورژن ہے۔

FOLLOW US