Thursday April 18, 2024

اسرائیلی فوج کا شامی علاقوں پر فضائی حملہ، متعدد فوجی جاں بحق

اسلام آباد : اسرائیلی فوج کی جانب سے شامی افواج کے بیس پر حملے میں 9 فوجی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے شامی افواج کے بیس پر فضائی حملہ کیا ہے جس میں 9فوجی اور 31 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔اسرائیلی فضائیہ نے عراقی سرحد کے قریب واقع شامی علاقوں کو نشانہ بنایا، اسرائیلیوں نے اٹھارہ مقامات پر بمباری کی جس میں 37 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں اسلحہ کے ڈپو اور فوجی بیس تباہ ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسرائیل کی طرف سے دمشق کے قریبی گاﺅں میں اسرائیل نے راکٹ حملہ کیا گیا۔

جس پر شام کی ایئرفورس پہلے سے تیار بیٹھی تھی اور اس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کو جواب دیا۔ یہ قصبہ دمشق سے اٹھارہ کلومیٹر دور اور ملٹری بیس ہے جسے اسرائیل نے نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ ملٹری ترجمان کے مطابق رات 11بجے اسرائیل نے میزائل حملوں کی صورت میں چڑھائی کرنے کی کوشش کی اور ملٹری بیس کو نشانہ بنایا۔جبکہ شامی ایئرفورس نے ان میزائلوں کو فضا میں ہی نشانہ لگاکر ہٹ کر دیا۔تاہم اسرائیل نے اس حملے سے متعلق ابھی تک تصدیق نہیں کی جبکہ شامی حکومت کے موقف کے مطابق یہ میزائل حملہ اسرائیل کے زیرقبضہ سرزمین سے کیا گیا جہاں پر یہودی قابض ہیں۔ جبکہ اس سے قبل نیتن یاہو نے اس گزشتہ سال میں شام پر سینکڑوں حملے کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہوئی ہے۔یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے بلکہ ایک ہفتہ قبل بھی اسرائیل کے بمبارطیاروں نے رات کے اندھیرے میں شام میں بم گرائے تھے جہاں خوش قسمتی سے زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔اسرائیل نے جہاں فلسطین پر ناجائز قبضہ جماتے ہوئے وہاں کے باسیوںپر مظالم ڈھانے کاطریقہ اپنا رکھا ہے،وہاں وہ شام پر بھی بار بار حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

FOLLOW US