Wednesday May 15, 2024

ٹریفک حادثہ ،کئی جانیں لے گیا،37افراد ہلاک،18زخمی،واقعہ کہاں پیش آیا؟جانیے تفصیل

سطی افریقہ کے ملک کیمرون کے مغربی گاؤں میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 37 مسافر ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مغربی گاؤں نیمال میں مقامی وقت کے مطابق 2 بجے حادثہ پیش آیا۔علاقے میں تعینات ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ 70 سیٹوں پر مشمل بس سڑک پر لوگوں کے ہجوم سے بچنے کی کوشش کے دوران ٹرک سے ٹکرا گئی۔انہوں نے بتایا کہ بس فومبان کے مغربی قصبے سے یاونڈے جارہی تھی۔سرکاری عہدیدار کے مطابق بیشتر مسافر یا تو اپنے گھر والوں کے ساتھ نئے

سال کی چھٹیاں گزار رہے تھے یا کرسمس ڈے کی خوشیاں منا کر واپس آ رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ گاؤں کے رہائشی مسافروں کی مدد کے لیے پہنچ گئے تھے۔انہوں نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا۔خیال رہے کہ 2017 میں جنوبی افریقہ میں اسکول بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے بعد آگ لگنے کے نتیجے میں ایک ڈرائیور سمیت اسکول کے 20 بچے ہلاک ہوگئے تھے۔مذکورہ واقعہ جنوبی افریقہ کے دارالحکومت پریٹوریا کے شمالی علاقے ویرینا اور برون کھورسٹپرٹ کے درمیان بچوں کو اسکول سےواپس لے جانے والی بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔جنوبی افریقہ کو ٹریفک حادثات کے حوالے سے ایک محفوظ ملک سمجھا جاتا ہے جبکہ یہ روڈ افریقہ کے سب سے بڑے صنعتی اور جدید ترین نیٹ ورک میں شمار ہوتا ہے۔

FOLLOW US