Friday January 24, 2025

اس کے بدبودار منہ کا گندہمارے ملک سےدور رکھو برطانیہ نے پاکستان دشمن پروگرا م چلانے پر بھارتی ٹی وی کو جرمانہ کردیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ نے پاکستان کے خلاف نفرت انگیز نشریات دکھانے پر بھارتی ٹی وی چینل پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔برطانوی ادارہ آف کام ٹی وی چینلز اور ریڈیو کے پروگراموں کی نگرانی کرتا ہے۔ بھارتی چینل ری پبلک ٹی وی کے پروگرام میں اینکر ارنب گوسوامی پاکستانیوں کو چور اور بھکاری کہہ کر مخاطب کررہے تھے۔ جس پر خدشہ ظاہر کیا گیا کہ ایسی نشریات سے برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور بھارتی کمیونٹی کے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔ جس سے نقص امن کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ جرمانے کی سزا کے بعد بھارتی ٹی وی چینل نے آف کام کو یقین دہانی کرائی ہےکہ برطانیہ میں آئندہ ایسا پروگرام نشر نہیں ہوگا جو کہ مقامی قوانین سے مطابقت نہ رکھتا ہو۔

FOLLOW US