Monday January 20, 2025

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، بزدلانہ حملے میں پاک فوج کے دو جوان شہید،پاک فوج کا جوابی وار، بھارتی فوج کا بھاری جانی نقصان ہونے کی اطلاعات

راولپنڈی (ویب ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کے دو سپاہی شہید ہوگئے ۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج کو شدید جانی نقصان کی اطلاعات ۔ پاک فوج کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر شدید فائرنگ کی گئی ہے ۔ بھارتی فورسزکی لائن آف کنٹرول پرکھوئی رٹہ سیکٹرپربلا اشتعال فائرنگ کی گئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کےتبادلےمیں پاک فوج کےدوجوان لانس نائیک طارق اورسپاہی زروف شہید ہوئے ہیں ۔ پاک فوج نےبھارتی فائرنگ کامنہ توڑجواب دیا ہے ،جوابی کارروائی میں بھارتی پوسٹوں کوبھاری جانی و مالی نقصان پہنچایاگیا ہے ۔ پاک فوج نےفائرنگ کرنےوالی بھارتی پوسٹوں کونشانہ بنایا گیا ۔

FOLLOW US