Thursday May 16, 2024

بابری مسجد کے بعد بھارت میں ایک اور تاریخی مسجد شہید کرنے کا منصوبہ تیار سجدکے خلاف دہلی کی عدالت میں مقدمہ دائر

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں ہندوتوا کی سوچ مزید پروان چڑھ رہی ہے ۔ بابری مسجد کے بعد بھارت میں ایک اور تاریخی مسجد شہید کرنے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میںنئی دہلی کے قطب مینار کمپلیکس میں واقع قوت الاسلام مسجدکے خلاف دہلی کی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے۔ درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قطب مینار کمپلیکس کے احاطے میں موجود قوت الاسلام مسجد، مندر کمپلیکس کی جگہ بنائی گئی، مسجد کی جگہ مندر کمپلیکس کو بحال کیاجائے۔

درخواست میں دعویٰ کیا گیاہےکہ قطب مینار کمپلیکس ماضی میں جین اور ہندو مندروں پر مشتمل تھا، مسلمان بادشاہ قطب الدین ایبک نے 27 مندروں کو مسمار کرکے مسجد تعمیر کی۔ عدالت سے درخواست کی گئی ہے کمپلیکس میں ہندو اور جین دیوتاؤں کی مورتیوں کو بحال کیا جائے اور ان کی پوجا کی اجازت دی جائے ۔
درخواست کی سماعت 24 دسمبر کو ہوگی ۔ نئی دہلی کی قوت الاسلام مسجد تاریخی قطب مینار کے نزدیک واقع ہے۔ جو کہ مسلمانوں کے لیے ایک خاص اہمیت کی حامل ہے۔ واضح رہے کہ مودی کے ہندوتوا نظریے کی سوچ بھارت میں شدت اختیار کررہی ہے۔ اس سے قبل آیودھیا میں موجود تاریخی بابری مسجد کیس میں بھی عدالت نے مسلمانوں کیخلاف فیصلہ دیتے ہوئے اس کی جگہ مندر تعمیر کروانے کا حکم دیا تھا ۔

FOLLOW US