Sunday January 19, 2025

متحدہ عرب امارات میں وٹس ایپ کالز پر پابندی ختم ہونے کا امکان

ابوظہبی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں وٹس ایپ کالز پر پابندی ختم ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے سربراہ سائبر سیکورٹی کی جانب سے ملک میں وٹس ایپ اور دیگر ایپس کی کالنگ سروس پر عائد پابندی ختم کرنے کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وٹس ایپ اور دیگر وی او آئی پی سروسز پر عائد پابندی کے خاتمے کیلئے بات چیت جاری ہے۔ محمد الکویتی کا کہنا ہے کہ کچھ وقت کیلئے وٹس ایپ پر پابندی ہٹائی گئی ہے تاکہ کچھ تجربات کیے جا سکیں۔ وٹس ایپ اور ایسی دیگر ایپس کی کالنگ سروسز کی اجازت دینے کیلئے کچھ قوائد و ضوابط طے کیے جانا باقی ہے، اس سلسلے میں کام کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے مکین وٹس ایپ کی وائس اور ویڈیو کالنگ سروس استعمال کرنے سے قاصر ہیں، اسی باعث اماراتی رہاشیوں کو ٹیلی کام کمپنیوں کی وی او آئی پی سروسز خریدنی پڑتی ہیں۔

FOLLOW US