Saturday May 18, 2024

جرمنی ،مرنے سے قبل خاتون نے 7.5 ملین ڈالر کے اثاثے پڑوسیوں کے نام کر دیے

برلن (ویب ڈیسک) جرمنی میں مرنے سے قبل خاتون نے 7.5 ملین ڈالر کے اثاثے پڑوسیوں کے نام کر دیے۔جرمنی کے شہر برلن میں بزرگ خاتون رینیٹ نے راتوں رات اپنی 7.5 ملین ڈالر کی جائیداد پڑوسیوں کے نام کر دی جس کے بعد خاتون دسمبر 2019 میں 81 سال کی عمر میں وفات پاگئیں۔رینیٹ 1975 سے وسطی جرمنی کے شہر ہیس کے ضلع والڈالپس کے ورفیلڈن میں اپنے شوہر الفریڈ ویسل کے ساتھ رہائش پذیر تھیں، خاتون کے شوہر الفریڈ ویسل اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کار تھے، یہی وجہ تھی کہ خاتون کے پاس کروڑوں کی جائیداد تھی۔ 2014 میں شوہر کی وفات کے بعد 2016 میں رینیٹ فرینکفرٹ ایک نرسنگ ہوم میں منتقل ہو گئی۔

جرمنی کی مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق رینیٹ کی بہن جو ان کی جائیداد کی اصل وارث تھی، رینیٹ کے مرنے سے قبل ہی وفات پا چکی تھیں۔ خاتون کا پڑوسیوں کو جائیداد دینے کامعاملہ اپریل 2020 میں اس وقت منظر عام آیا جب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے معلومات دی گئیں کہ رینیٹ نے مرنے کے بعد وراثت میں بینک بیلنس، شیئرز اور قیمتی اثاثے چھوڑے ہیں جو انہوں نے کئی پڑوسیوں میں تقسیم کرنے کا کہا ہے۔تاہم انتظامیہ کی جانب سے پڑوسیوں کو اطلاع دی گئی ہے کہ وہ اس جائیداد کی رقم کو اپنے ذاتی اخراجات کے لیے استعمال نہیں کر سکیں گے بلکہ یہ رقم علاقے کی ترقی پر خرچ کی جائیگی۔

FOLLOW US