Saturday May 18, 2024

سعودی عرب کی بحرین سیکیورٹی سمٹ میں اسرائیلی وزیر خارجہ کی موجودگی میں تل ابیب پر کڑی تنقید، فلسطین کیلئے آواز اٹھا دی

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے بحرین سیکیورٹی سمٹ میں اسرائیلی وزیر خارجہ کی موجودگی میں تل ابیب پر کڑی تنقید کردی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بحرین کے سیکیورٹی اجلاس میں سعودی شہزادے ترکی الفیصل نے خبردار کیا کہ فلسطینیوں کو ان کی خود مختار ریاست حاصل کرنے میں مدد کے لیے کسی بھی معمول کے معاہدے کی ضرورت ہے۔ترکی الفیصل نے دو دہائیوں سے زیادہ عرصے تک سعودی انٹلی جنس کی رہنمائی کی اور امریکا اور برطانیہ میں سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے اسرائیل کو مغربی نوآبادیاتی طاقت قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل نے فلسطینیوں ‘کو حراستی کیمپوں میں انتہائی سخت الزامات کے تحت قید کیا ہے اور نوجوان، بوڑھے، خواتین اور وہاں انصاف کے حصول کے بغیر سڑ رہے ہیں۔ترکی الفیصل نے کہا کہ تل ابیب اپنی مرضی کے مطابق گھروں کو مسمار کررہے ہیں اور جس کو چاہیں قتل کردیتے ہیں۔

FOLLOW US