Monday January 20, 2025

پاکستان نے بھارتی دہشتگردی کے ثبوت اقوام متحدہ میں پیش کر دیئے، پوری دنیا میں تہلکہ جیسی خبر

نیو یارک(ویب ڈیسک) پاکستان نے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل کو بھارتی دہشت گردی کے ثبوت پیش کر دیے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسداد دہشت گردی جناب ولادیمیر ورونکوف سے ملاقات کی۔ اس اہم ملاقات میں انہوں نے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ہندوستان کے ملوث ہونے کے بارے میں ڈوزیئر پیش کیا۔ اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسداد دہشت گردی جناب ولادیمیر ورونکوف نے وعدہ کیا کہ وہ ڈوزیئر کا مطالعہ کریں گے۔ ولادیمیر ورونکوف نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان کو کشیدگی کم کر کے مذاکرات ، اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسائل کے حل تلاش کرنے چاہئیں۔

FOLLOW US