Saturday January 25, 2025

امریکہ کے سابق مشیرقومی سلامتی مائیکل فلن کا مارشل لگا کر دوبارہ الیکشن کا مطالبہ۔۔

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے سابق مشیر قومی سلامتی مائیکل فلن نے صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ آئین معطل کردیں اور فوج سے مطالبہ کریں کہ دوبارہ الیکشن کروائے جائیں۔دائیں بازو کے گروپ نے اس مطالبے پر مبنی ایک پریس ریلیز ٹویٹ کی تھی جسے مائیکل فلن نے ری ٹویٹ کیا ہے۔ جس میں گروپ نے امریکی صدر سے ملک کا آئین عارضی طور پر معطل کر کے فوج بلانے اور فوج کی نگرانی میں صدارتی انتخاب کے دوبارہ انعقاد کا مطالبہ اور بصورت دیگر ملک میں خانہ جنگی ہونے کا خطرہ بیان کیا ہے۔مائیکل فلن نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آزادی خدا کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکتی

FOLLOW US