Tuesday May 21, 2024

دنیا کا سب سے اونچا ڈیم بنانے کی تیاریاں چین نے بھارت کو گردن سے پکڑلیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے تبت میں دریائے براہماپترا پر ایک بڑا ڈیم بنانے کا اعلان کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چین کی طرف سے اس بہت بڑے ہائیڈروپاور پراجیکٹ کی تجویز 14ویں پانچ سالہ پلان کا حصہ بنا دی گئی ہے جس پر آئندہ سال سے عملدرآمد شروع ہونے جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس ڈیم کی تعمیر کا ٹاسک چینی کمپنی پاور کنسٹرکشن کارپوریشن کو دیا گیا ہے۔کمپنی کے چیئرمین ژن ژیونگ کا کہنا تھا کہ چین دریائے ژارلنگ ژینگ بو (دریائے برہماپترا کا تبت میں مقامی نام) پر ڈیم بنائے گا جس سے نہ صرف ہماری پانی و بجلی کی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ یہ ڈیم ملکی سکیورٹی کے اعتبار سے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا۔ ژیونگ کا کہنا تھا کہ یہ ڈیم اپنی نوعیت کا منفرد ڈیم ہو گا جس کا چین کی ڈائیڈروپاور انڈسٹری میں کوئی ثانی نہیں ہو گا۔

FOLLOW US