عراقی حکام کے مطابق شمالی عراق کے علاقے ’السینیہ‘ آئل ریفائنری پر میزائل حملے سے آگ بھڑک اٹھی ہے، اور آئل ریفائنری کو معمولی نقصان ہوا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق فائر بریگیڈ کے اہلکار آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آئل ریفائنری میں لگنے والی آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواواضح رہے کہ یہ میزائل حملہ شمالی صوبے صلاح الدین میں قائم ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری ’بیجی‘ کے قریب ہوا ہے۔فوری طور پر یہ نہیں معلوم ہو سکا
ہے کہ آئل ریفائنری پر داغا جانے والا میزائل کس ساخت کا تھا اور اس کا حجم کتنا تھا۔عراق نے میزائل حملے کے بعد آئل ریفائنری میں کام بند کردیا ہے۔ یہاں روزانہ 30 ہزار بیرل تیل صاف کیا جاتا ہے۔دریں دہشتگرد تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دو میزائل داغے ت